باب ہفتم

زینب بیگم نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ جب حضور ( مرزا قادیانی ) سیالکوٹ تشریف لے گئے تھے تو میں رعیہ سے ان کی خدمت میں حاضر ہوئی ان ایام میں مجھے مراق کا سخت دورہ تھا۔ شرم کے مارے آپ سے عرض نہ کر سکتی تھی مگر دل چاہتا تھا کہ میری بیماری سے کسی طرح حضور کو علم ہو جائے تاکہ میرے لیے حضور دعا فرمائیں۔ میں حضور کی خدمت (؟) کر رہی تھی کہ حضور نے اپنے انکشاف اور صفائی قلب سے خود معلوم کر کے فرمایا زینب تم کو مراق کی بیماری ہے ہم دعا کریں گے۔ 

عورتوں کے امام 

-5 باہر مردوں میں نماز یں باجماعت ہونے کے علاوہ آخری سالوں میں حضرت مسیح موعود ایک بہت بڑے عرصہ تک اند ر عورتوں میں خود پیش امام ہو کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک لمبے عرصہ تک جمع کراتے رہے۔ 

 نبی معصوم 

-6 سوال ششم:  حضرت اقدس (مرزا قادیانی) غیر عورتوں سے ہاتھ پائوں کیوں دبواتے ہیں؟  

جواب:  وہ نبی معصوم ہیں اُن سے مس کرنا اور اختلاط منع نہیں بلکہ موجب رحمت و برکات ہے۔ (قادیانی اخبار الحکم قادیان جلد 11 نمبر 13 مورخہ 17 اپریل 1907؁ ء ص13کالم 1آخری دو سطریں 

نظر کی کمزوری یا بے تکلفی 

-7 حضرت مسیح موعود (مرزا قادیانی) کے اندر ون خانہ ایک نیم دیوانہ سی عورت بطور خادمہ کے رہا کرتی تھی۔ ایک دفعہ اُس نے کیا حرکت کی کہ جس کمرے میں حضرت صاحب بیٹھ کر لکھنے پڑھنے کا کام کرتے تھے۔ وہاں ایک کونے میں کُھرا تھا۔ جس کے پاس پانی کے گھڑے رکھے تھے وہاں اپنے کپڑے اتار کر ننگی بیٹھ کر نہانے لگ گئی۔ حضرت صاحب اپنے کام تحریر میں مصروف رہے اور کچھ خیال نہ کیا کہ وہ کیا کرتی ہے۔ جب وہ نہا چکی تو