باب ہفتم

مقدمات میں وقت ضائع 

میرے والد صاحب اپنے بعض آباء اجداد کے دیہات کو دوبارہ لینے کے لیے انگریزی عدالتوں میں مقدمات کر رہے تھے۔ انہوں نے اُن ہی مقدمات میں مجھے بھی لگایا ۔ اور ایک زمانہ دراز تک میں ان کاموں میں مشغول رہا مجھے افسوس ہے کہ بہت سا وقت عزیز میرا ان بیہودہ جھگڑوں میں ضائع گیا۔ اور اس کے ساتھ ہی والد صاحب موصوف نے زمینداری اُمور کی نگرانی میں مجھے لگا دیا۔ میں اس طبیعت اور فطرت کا آدمی نہیں تھا اس لیے اکثر والد صاحب کی ناراضگی کا نشانہ رہتا رہا۔  

پچاس اور پانچ میں فرق 

مرزا قادیانی نے شروع شروع میں ایک عالم کا روپ دھارا اور اعلان کیا کہ وہ عیسائیت، ہندو مت اور آریا سماج کے خلاف کتاب لکھے گا جس میں اسلام کی حقانیت کا اثبات اور ان مذکورہ مذاہب کی تردید ہو گی ۔ اور یہ کتاب پچاس جلدوں پر مشتمل ہو گی۔ مرزا قادیانی نے اعلان کیا کہ تمام مسلمان مخیر حضرات اس کی طباعت وغیرہ کے لیے پیشگی رقوم ارسال کریں۔ مرزا قادیانی کے بیان کے مطابق انہوں نے  پچاس جلدوںکی پیشگی رقم بھجوا دی ۔ مرزا قادیانی نے براہین احمدیہ کے نام سے اس کتاب کو لکھا پانچ جلدیں مکمل ہونے پر اعلان کر دیا ’’چونکہ پچاس اور پانچ کے عدد میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے اس لئے پانچ حصوں سے وہ وعدہ پورا ہو گیا ‘‘۔

ٹیچی فرشتہ 

5 مارچ 1905 ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا میرے سامنے آیا اور اُس نے بہت سا روپیہ میرے دامن میں ڈال دیا میںنے اُس کا نام پوچھا اُس نے کہا نام کچھ نہیں میں نے کہا آخر کچھ تو نام ہو گا۔ اُس نے کہا میرا نام ہے ٹیچی۔ ٹیچی پنجا بی زبان میں وقت مقررہ کو کہتے ہیں یعنی عین ضرورت کے وقت پرآنے والا تب میری آنکھ کھل گئی۔