باب پنجم
حوالہ نمبر 5:
’’اور حدیث صحیح سے جو طبرانی میںہے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس واقعہ کے بعد ستاسی(87)برس زندہ رہے۔
حوالہ نمبر 6:
’’اور احادیث میں معتبر روایتوں سے ثابت ہے کہ ہمارے نبی ﷺ نے فرمایا کہ مسیح کی عمر ایک سو پچیس؍ ۱۲۵برس کی ہوئی ہے‘‘۔
لیکن اسی کتاب کے دیباچہ میں خودساختہ الہامی مرزا قادیانی لکھتے ہیں’’ سو میں اس کتاب میں یہ ثابت کروں گا کہ حضرت مسیح علیہ السلام مصلوب نہیں ہوئے ۔۔۔۔وہ ایک سو بیس برس کی عمر پاکر سری نگر کشمیر میں فوت ہو گئے۔
اسی طرح مرزاقادیانی نے تریاق القلوب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 125سال لکھی ہے
اسی طرح ایام الصلح میں لکھتے ہیں کہ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر ایک سو بیس برس کی ہوئی تھی۔ محدثین نے اس حدیث کو اوّل درجہ کی صحیح مانا ہے اور کوئی جرح نہیں کیا گیا‘‘۔
’’اور پھر کشمیر میں آئے اور ایک سو بیس(۱۲۰) برس کی عمر پا کر سری نگر میں انتقال ہوا
مرزا قادیانی رازِ حقیقت ص9روحانی خزائن جلد 14ص161پر بھی عمر 120سال لکھتا ہے۔
حوالہ نمبر7:
’’اور پھر سب کے بعد جو آج ہمیں خبر ملی یہ تو ایک ایسی خبر ہے کہ گویا آج اس نے مسلمانوں کے لیے عید کا دن چڑھا دیا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ حال میں بمقام یروشلم پطرس حواری کا دستخطی ایک کاغذ پرانی عبرانی میں لکھا ہوا دستیاب ہوا ہے جس کو کتاب