باب ہشتم
نے مجھ پر اصل حقیقت کھول دی تو میں اس عقیدہ سے باز آگیا‘‘۔
-4 ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں اور ان کا زندہ آسمان پر مع جسم عنصری جانا اور اب تک زندہ ہونا اور پھر کسی وقت مع جسم عنصری زمین پر آنا یہ سب ان پر تہمتیں ہیں۔‘‘
مرزا کے کفر کی چوتھی وجہ
حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم علیہما السلام کی شان میں ناقابل بیان گستاخیاں
اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ اور ان والدہ سیدہ مریم علیہما السلام کی علوشان اور پاک دامنی کے متعلق واضح فرمایا۔سورہ اٰل عمران میں ہے: اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِکَۃُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰہَ یُبَشِّرُکِ بِکَلِمَۃٍ مِّنْہُ صلے ق اسْمُہُ الْمَسِیْحُ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ وَجِیْھًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ۔ (اٰل عمران:45)
ترجمہ:
(وہ وقت بھی یاد کرو)جب فرشتوں نے مریم سے کہا تھا کہ’’: اے مریم!اللہ تعالیٰ تمہیں ایک کلمے کی (پیدائش کی) خوشخبری دیتا ہے کہ جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہو گا،جو دنیا اور آخرت دونوں میں صاحب وجاہت ہوگااور (اللہ کے )مقرب بندوں میں سے ہوگا۔ (آسان ترجمہ قرآن)
اور حضرت مریم علیہا السلام کے متعلق ارشاد ربانی ہے کہ:
وَاِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِکَۃُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰئکِ وَطَھَّرَکِ وَاصْطَفٰئکِ عَلٰی نِسَآئِ الْعٰلَمِیْنَ۔ (اٰل عمران:42)
ترجمہ:
اور(اب اس وقت کا تذکرہ سنو)جب فرشتوں نے کہا تھا کہ:’’اے مریم!بے شک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے ،تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور دنیا جہان کی ساری عورتوں