باب ہفتم
ہوتاہے وہ بیماری وغیرہ کے بعد عموماً بدنما ہوجاتا ہے لیکن گول چہرہ کی خوبصورتی قائم رہتی ہے۔
غیر محرم عورتیں اور مرزاقادیانی
تصویر کا ایک رخ
-1 ہمارے سید ومولیٰ افضل الانبیاء خیر الاصفیا ء محمد مصطفی ﷺ کا تقویٰ دیکھئے کہ وہ ان عورتوں کے ہاتھ سے بھی ہاتھ نہیں ملاتے تھے جو پاک دامن اور نیک بخت ہوتی تھیں اور بیعت کرنے کیلئے آتی تھیں بلکہ دور بٹھا کر صرف زبانی تلقین توبہ کرتے تھے۔
-2 مولوی شیرعلی صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ڈاکٹر محمد اسماعیل خاں صاحب مرحوم نے حضرت مسیح موعود )مرزا قادیانی) سے عرض کیا کہ میرے ساتھ شفاخانہ میں ایک انگریز لیڈی کام کرتی ہے اوروہ ایک بوڑھی عورت ہے وہ کبھی کبھی میرے ساتھ مصافحہ کرتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے۔ حضرت صاحب نے فرمایا کہ یہ تو جائز نہیں ہے آپ کو عذر کردینا چاہیے کہ ہمارے مذہب میں یہ جائز نہیں
-3 عورتوں کو چا ہئے کہ اپنے خاوندوں کا مال نہ چراویں اور نا محرم سے اپنے تئیں بچاویں اور یاد رکھناچاہیے کہ بغیر خاوند اورایسے لوگوں کے جن کے ساتھ نکاح جائز نہیں اور جتنے مرد ہیں ان سے پردہ کرنا ضروری ہے۔
نوٹ: عبارت میں غلطی قادیانیوں کے سر ہے۔ ہم نے اسے بطور حوالہ من و عن نقل کر دیا ہے۔
-4 یہ اسلا م کی اعلیٰ تعلیم کا ایک نمونہ ہے کہ ہر گز قصداً کسی عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھو کہ یہ بد نظری کا پیش خیمہ ہے