باب پنجم
حدیث نمبر 4:
عَنِ الْحَسَنِ الْبَصَرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ لِلْیَھُوْدِ اِنَّ عِیْسٰی لَمْ یَمُتْ وَاِنَّہٗ رَاجِعٌ اِلَیْکُمْ قَبْلَ یَوْمِ الْقِیَامَۃ۔
ترجمہ: ’’حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے یہود کو فرمایا بے شک عیسیٰ علیہ السلام نہیں مرے اور بے شک وہ تمہاری طرف قیامت سے پہلے لوٹیں گے۔‘‘
یہ حدیث حضر ت عیسیٰ علیہ السلام کی عدم موت او ر مراجعت کا قطعی ثبوت ہے۔
اعتراض: یہ حدیث حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے او ردرمیان میں کسی صحابی کا واسطہ نہیں ہے لہذا مرسل ہے اسلئے اس درجہ کی نہیں کہ استدلال کیا جاسکے۔
جوا ب نمبر 1:
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ (21ھ۔۔۔ 110ھ) کی مرسلات حجت ہیںاو ر حکم میں مرفوع متصل ہیں ان کے استاد حضرت علی رضی اﷲ عنہ (المتوفّٰی40ھ)ہیں اس سلسلے میںایک روایت ملاحظہ فرمائیں: عَنْ یُوْنُسَ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ قُلْتُ: یَا أَبَا سَعِیْدٍ اِنّکَ تَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ وَاِنَّکَ لَمْ تُدْرِکْہٗ؟ قَالَ یَابْنَ أَخِیْ لَقَدْ سَأَلْتَنِیْ عَنْ شَیئٍ
مَا سَأَلَنِیْ عَنْہٗ أَحَدٌ قَبْلَکَ وَلَوْ لَا مَنْزِلْتُکَ مِنِّی مَاأَخْبَرْتُکَ، اِنِّیْ فِی زَمَانٍ کَمَاتَرٰی، وَکَانَ فِیْ عَمَلِ الْحَجَّاجِ ۔ کُلُّ شَیْئٍ سَمِعْتَنِیْ أَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ فُھُوَعَنْ
عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ، غَیْرَ أَنِّیْ فِیْ زَمَانٍ لَا أَسْتَطِیْعُ أَنْ أَذْکُرَعَلِیًّا۔