باب ہشتم

اب مرزا قادیانی کی ان نصوص قرآنی کے خلاف کفریہ خرافات پڑھیں: 

-1 ’’مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا بلکہ مسیح تو مسیح ‘میں تو اس کے چاروں بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں کیونکہ پانچوں ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں نہ صرف اسی قدر بلکہ میں تو حضرت مسیح کی دونوں حقیقی ہمشیروں کو بھی مقدسہ سمجھتا ہوں کیونکہ یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں۔اور مریم کی وہ شان ہے جس نے ایک مدت تک اپنے تیئں نکاح سے روکا پھر بزرگان قوم کے نہایت اصرار سے بوجہ حمل کے نکاح کرلیا

-2 ’’حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجّاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔‘ 

-3 ’’یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں یعنی سب یوسف اور مریم کی اولاد تھیں۔‘‘  

-4 ’’آپ کی انہیں حرکات سے آپ کے حقیقی بھائی آپ سے سخت ناراض رہتے تھے اور ان کو یقین تھا کہ آپ کے دماغ میں ضرور کچھ خلل ہے اور وہ ہمیشہ چاہتے رہے کہ کسی شفا خانہ میں آپ کا باقاعدہ علاج ہو شاید خدا تعالیٰ شفا بخشے۔‘‘ 

مرزا کے کفر کی تیسری وجہ  
 
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے رفع و نزول کا انکار 

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے رفع آسمانی کو واضح بیان کرکے یہود و نصاریٰ کے غلط عقائد قتل و صلیب کی تردید فرمائی۔سورہ نساء میں ہے: