باب ہشتم
-2 ’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اُسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا۔اور اس نے میری تصدیق کیلئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں‘‘۔
-3 ’’سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا‘‘۔
-4 ’’خدا تعالیٰ نے آج سے چھبیس برس پہلے میرا نام براہین احمدیہ میں محمد اور احمد رکھا ہے اور آنحضرت ﷺ کا بروز مجھے قرار دیا ہے۔‘‘
نوٹ:
جدید کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن میں لفظ ’’مجھے‘‘ حذف کر دیا گیا ہے۔
-5 ’’جب سن ہجری کی تیرہویں صدی ختم ہوچکی تو خدا نے چودھویں صدی کے سر پر مجھے اپنی طرف سے مامور کر کے بھیجا اور آدم سے لیکر اخیر تک جس قدر نبی گزرچکے ہیں سب کے نام میرے نام رکھ دیئے اور سب سے آخری نام میرا عیسیٰ موعود اور احمد اور محمد معہود رکھا اور دونوں ناموں کے ساتھ بار بار مجھے مخاطب کیا ا ن دونوں ناموں کو دوسرے لفظوں میں مسیح اور مہدی کر کے بیان کیا گیا۔‘‘
-6 ’’خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لیے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کیے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہوسکتی ہے
مرزاقادیانی کے کفر کی دوسری وجہ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بِن باپ پیدا ہونے کا انکار
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بن باپ پیدا کرنے کو اپنی شان عزیزی کاعظیم شاہکار فرمایا۔اس کے مقابلے میں مرزا قادیانی نے اس کا نہ صرف