باب ہشتم
مرزا قادیانی کے کفر کی پانچویں وجہ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات کا انکار
اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو معجزات سے نوازاہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے احیائے موتٰی اور نفخ روح جیسے عظیم الشان معجزات عطا فرمائے۔سورہ مائدہ میں ارشاد ربانی ہے کہ:
وَاِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ کَھَیْئَۃِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْھَا فَتَکُوْنُ طَیْرًا م بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِیُٔ الْاَکْمَہَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ ج وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰی بِاِذْنِیْ ج۔۔۔ (المائدہ: 110)
ترجمہ: اور جب تم میرے حکم سے گارا لے کر اس سے پرندے کی جیسی شکل بناتے تھے پھر اس میں پھونک مارتے تھے تو وہ میرے حکم سے (سچ مچ کا)پرندہ بن جاتا تھا،اور تم مادرزاداندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کردیتے تھے اور جب تم میرے حکم سے مردہ کو (زندہ )نکال کر کھڑا کرتے تھے۔۔۔ (آسان ترجمہ قرآن)
اسی طرح کا مضمون سورہ اٰل عمران کی آیت نمبر 49میں بھی موجود ہے۔آیات و معجزات کے انکار کے بارے میں سورہ اعراف میں ہے :
وَالَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَاسْتَکْبَرُوْاعَنْھَآ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ج ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ ۔(الاعراف: 36)
ترجمہ: اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے وہ لوگ دوزخ کے باسی ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔(آسان ترجمہ قرآن)
اس کے مقابلے میں مرزا قادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ان نصوص قرآنیہ سے ثابت شدہ معجزات کا نہ صرف انکار کیا ہے بلکہ اس کا مذاق بھی اڑایاہے۔چند ایک حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں:
-1 ’’عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات لکھے ہیں مگر حق بات یہ ہے کہ آپ