باب ہفتم
روز بروز نازل ہوتے ہیں ان کے ایمان اور تقویٰ میں ترقی ہو‘‘۔
2:۔ ’’میں ایک مردہوںکہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ گفتگو کرتا ہے۔ اور اپنے خاص خزانہ سے مجھے تعلیم دیتا ہے۔ اور اپنے ادب سے میری تادیب فرماتاہے۔وہ اپنی مجھ پر وحی بھیجتاہے۔ میں اس کی وحی کی پیروی کرتا ہوں۔ ایسی صورت میں مجھے کونسی ایسی ضرورت ہے کہ میں اس کی راہ کو ترک کرکے دوسری متفرق راہیں اختیار کروں‘‘؟
3:۔ ’’میں کوئی بات نہیں کرتا جب تک خداتعالیٰ اجازت نہ دے ۔ اگر میں نے مباحثہ میں جانا ہوتا تو یہ کتاب (مراد ’’نسیم دعوت‘‘مرتب)شائع نہ کرتا‘‘۔
4:۔ ’’حالانکہ مجھے خود ہر ایک امر بذریعہ وحی و الہام بتلایا جاتاہے۔ان کے کہنے سے میں اسے کیسے چھوڑدوں‘‘؟
اب ہم مرزا قادیانی کے چند الہامات مختلف زبانوں کے آپ حضرات کے سامنے پیش کرتے ہیں ،جس سے مرزا کا کذب و دجل آپ کے سامنے آشکارا ہو جائے گا۔ قادیانی الہامات کے ترجمہ میں تبدیلی کرتے رہے ہیں۔اس وقت ہمارے پیشِ نظر تذکرہ کی طبع چہارم 2004ء ہے:
ؑعربی الہامات:
1۔ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ اِلْہَامِکَ وَ وَحْیِکَ وَرُؤْیَاکَ۔