باب ششم
جواب نمبر2:
اگر یہ اجرائے نبوت کی دلیل ہے تو اس میں تینوں قسمیں جاری ثابت ہوجائیں گی حالانکہ تم خود دوقسمیں بند مان چکے ہو، لہذا یہ آیت تمہارے بھی اسی طرح خلاف ہے جس طرح ہمارے خلاف ہے۔ مَاھُوَاجَوَابُکُم فَھُوَجَوَابُنَا۔
جواب نمبر 3:
اگر یہ اجرائے نبوت کی دلیل ہے تو اس سے ثابت ہوگا کہ عیسائی ، ہندو،سکھ حتی کہ کوئی بھی مذہب ؍فرقہ یا قوم کا نبی ہوسکتا ہے کیونکہ بنی آدم میں سب شامل ہیں۔
جواب نمبر 4:
اگر یہ آیت اجرائے نبوت کیلئے دلیل مان بھی لی جائے تو مرزا صاحب پھر بھی نبی نہیں بن سکتے کیونکہ بقول(مرزا) وہ آدم کی اولاد ہی نہیں مرزا صاحب فرماتے ہیں:
؎کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
اگر وہ بنی آدم میں سے تھا جیسا کہ ظاہر ہے تو پھر اس نے یہ جھوٹ بولا۔جھوٹا اور کذّاب نبی نہیں ہوسکتا۔ رہی کسر نفسی والی تاویل تو وہ بھی نہیںہو سکتی کیونکہ ایسی کسر نفسی کسی عقل مند انسان نے آج تک نہیں کی، باقی اس کی کسر نفسی کی حقیقت اس کے دیگر دعاوی اور تعلیمات سے واضح ہے۔ سنئے مرزا صاحب کی تعلیمات: ؎
1۔ ابنِ مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
یہ باتیں شاعرانہ نہیں بلکہ واقعی ہیں اور اگر تجربہ کی رُو سے خدا کی تائید مسیح ابنِ مریم سے بڑھ کر میرے ساتھ نہ ہو تو میں جھوٹا ہوں۔