باب پنجم

حالانکہ وہ تو بچپن سے کہہ رہے ہیں وَاَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَالزَّکٰوۃِ۔ یعنی ’’اور اس نے مجھ کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا۔‘‘ 

جواب نمبر3: 

اصل بات یہ ہے کہ نماز اور زکوٰۃکی فرضیت چند شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔ جب تک وہ شرائط نہ پائی جائیں تب تک نماز اور زکوٰۃ فرض نہیں ہوتی۔ کیا ہرمسلمان پر ہر وقت نماز اور زکوٰۃ فرض ہے؟نماز فرض ہوتی ہے جب وقت ہو، جب عاقل بالغ ہو اور زکوٰۃ فرض ہوتی ہے جب صاحب نصاب ہو۔سال گزر گیا ہو۔ کیا عیسیٰ علیہ السلام نے یہاں دنیا میں رہتے ہوئے کبھی زکوٰۃ دی تھی؟انہوں نے نہایت غربت اور عاجزی کی زندگی گذاری ہے ان کے پاس اتنا مال ہی جمع نہیں ہوتا تھا کہ وہ زکوٰۃ دیں۔ 

احادیث سے وفاتِ عیسیٰ  علیہ السلام پرقادیانیوں کے غلط استدلال کی تردید 

حدیث نمبر 1:  

مرزائی عموماً وفات مسیح علیہ السلام پر یہ دلیل بڑے زورو شور سے پیش کرتے ہیں کہ ’’عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ عَاشَ عِشْرِیْنَ وَمِائَۃَ سَنَۃً.‘‘   ۱؎   

  یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ تحقیق عیسیٰ ابنِ مریم( علیہم السلام )ایک سو بیس سال زندہ رہے۔ 

    ۱  ؎  کنزالعمال الھندی حدیث نمبر 37732، المعجم الکبیر للطبرانی حدیث نمبر 18464 باب مَا رَوَتْ عَائِشَۃُ اُمُّ الْمُؤْمِنِیْنَ عَنْ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا۔ طبع دار الکتب العلمیۃ بیروت