باب پنجم
اثبات رفع و نزول باقوال مرزا قادیانی اَز رُوئے قرآن مجید
مرزا قادیانی خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا رفع و نزول قرآن مجید سے ثابت کرتا ہے۔چند ایک حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں:
حوالہ نمبر 1: ’’اب اس تحقیق سے ثابت ہے کہ مسیح ابن مریم کی آخری زمانہ میں آنے کی قرآن شریف میں پیشگوئی موجود ہے‘‘۔
حوالہ نمبر 2: ’’ھُوَ الَّذِیْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ.‘‘
(اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت او ردین حق دے کر بھیجا)۔
یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طورپرحضرت مسیح کے حق میں پیشین گوئی ہے اور جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیا گیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعہ سے ظہور میں آئے گا اورجب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمیع آفاق واقطار میں پھیل جائے گا…خداوند کریم نے مسیح کی پیش گوئی میں ابتدا سے اس عاجز کو بھی شریک کر رکھا ہے یعنی حضرت مسیح پیش گوئی متذکرہ بالا کا ظاہری اور جسمانی طور پر مصداق ہے اور یہ عاجز روحانی اور معقولی طور پر اس کا محل اور مورد ہے‘‘۔
حوالہ نمبر3: مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ :
’’عَسٰی رَبُّکُمْ اَنْ یَّرْحَمَ عَلَیْکُم وَاِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا وَ جَعَلْنَا جَھَنَّمَ لِلْکَافِرِیْنَ حَصِیْرًا۔ ۱؎
۱؎ مرزا قادیانی نے آیت قرآنی غلط لکھی ہے۔ بطور حوالہ ہم نے اسے اسی طرح لکھا ہے۔صحیح آیت مبارکہ اس طرح ہے۔عَسٰی رَبُّکُمْ اَنْ یَّرْحَمَکُمْ وَاِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا۔۔۔ الخ