باب پنجم
بحث ثانی رفع ونزول مسیح علیہ السلام
تنقیح موضوع:
ایک اہم اصول اورعسل مصفٰی کی اہمیت:
مرزائیوں کے ساتھ بحث کرنے سے پہلے یہ طے کرلیناچاہیے کہ فریقین اگر آیات قرآنی کی تفسیر وتشریح اپنی مرضی و رائے سے کریں گے توبحث کا کوئی فائد ہ نہ ہوگا، تم اپنے معنی بیان کرو گے اور ہم اپنا معنی بیان کریں گے اور بحث کا حاصل کچھ نہ نکلے گا، اسلئے مناسب ہے کہ تیرہ صدیوں میں سے چند ایسے مفسرین ومجددین کا انتخاب کرلیں جن کی بات ہر دو فریق تسلیم کریں
چودھویں صدی کے مفسّرین ومجدّدین کی بات بے شک نہ مانو، تیرہ صدیوں میں سے ایک مفسّر ومجدّد کا انتخاب کرلو جس کا بیان کیاہوا معنی اور تفسیر معتبر اور قول آخری مانا جائے ۔اور مجددین میں سے ان مجدّدین کا انتخاب کرتے ہیں جو فریقین کے نزدیک مسلّم ہیں اور مرزائیوں کے مسلّم مجدّدین کی فہرست کتاب’’ عسل مصفّٰی‘‘ میں موجودہے۔ یہ بھی واضح ہو کہ یہ کتاب عسل مصفّٰی وہ کتاب ہے جومرزا صاحب کے مریدِخاص مرزا خدا بخش نے لکھی۔اور وہ خود کتاب کی تمہید میں لکھتا ہے کہ:
’’جب عاجز نے بوقتِ اوّل ایڈیشن کتاب عسلِ مصفّٰی بحضور حضرت مسیح موعود