باب ہفتم

چوہڑی، زانیہ اور کنجروں کے خواب 

بعض فاسق اور فاجر اور زانی اور ظالم اور غیرمُتَدَیِّنْ اور چور اور حرامخور اور خدا کے احکام کے مخالف چلنے والے بھی ایسے دیکھے گئے ہیں کہ ان کو بھی کبھی کبھی سچی خوابیں آتی ہیںاور یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ بعض عورتیں جو قوم کی چوہڑی یعنی بھنگن تھیں جن کا پیشہ مردار کھانا اور ارتکاب جرائم کا م تھا، انہوں نے ہمارے روبرو بعض خوابیں بیان کی اور وہ سچی نکلیں اس سے بھی عجیب تر یہ کہ بعض زانیہ عورتیں اور قوم کے کنجر جن کا دن رات زنا کاری کام تھا اُن کو دیکھا گیا کہ بعض خوابیں انہوں نے بیان کی اور وہ پوری ہو گئیں۔  

مرزا قادیانی نے یہ مضمون توضیح المرام روحانی خزائن جلد3 ،ص95 پر بھی لکھا ہے۔  

چڑی مار 

بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ تمہاری دادی ایمہ ضلع ہوشیار پور کی رہنے والی تھیں۔ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ ہم اپنی والدہ کے ساتھ بچپن میں کئی دفعہ