باب ہشتم

-8’’یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کرسکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے حتیٰ کہ محمد رسول اللہ  سے بھی آگے بڑھ سکتا ہے‘‘

-9 ’’ہر ایک نبی کو اپنی استعداد اور کام کے مطابق کمالات عطا ہوتے تھے۔کسی کو بہت کسی کو کم۔ مگر مسیح موعود(مرزا قادیانی) کو تب نبوت ملی جب اس نے نبوت محمدیہؐ کے تمام کمالات کو حاصل کرلیا اور اس قابل ہوگیا کہ ظلی نبی کہلائے پس ظلی نبوت نے مسیح موعود کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایا بلکہ آگے بڑھایا اور اسقدر آگے بڑھایا کہ نبی کریمؐ کے پہلو بہ پہلو لا کر کھڑا کیا۔‘

-10 ’’پس اب کیا یہ پر لے درجے کی بے غیرتی نہیں کہ جہاں ہم لاَنُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ میں دائود اور سلیمان‘ زکریا اور یحییٰ علیہم السلام کو شامل کرتے ہیں وہاں مسیح موعود جیسے عظیم الشان نبی کو چھوڑ دیا جاوے۔‘‘

مرزا قادیانی کے کفر کی ساتویں وجہ 
 اسلامی فریضۂ جہاد کا انکار 

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر جہاد کو ہمیشہ کیلئے فرض قراردیا ہے۔سورہ بقرہ میں ارشاد ربانی ہے: 

کُتِبَ عَلَیْکُمُ الْقِتَالُ وَھُوَ کُرْہ’‘ لَّکُمْ ج ۔(البقرہ: 216) 

ترجمہ: تم پر (دشمنوں سے)جنگ کرنا فرض کیا گیا ہے،اور وہ تم پر گراں ہے۔ 

(آسان ترجمہ قرآن) 

خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے: اَلْجِھَادُ مَاضٍ اِلٰی یَوْمِ الْقَیَامَۃِ۔

جہاد یوم قیامت تک جاری رہے گا۔ یعنی جس وقت تک دنیا میں طاغوتی طاقتیں