باب پنجم

قادیانیو! اب تم ہی اپنے بانی جماعت کے الہاموں پر غور کروکہ کونسی بات درست ہے؟یہ اتنے متضاد الہام رحمان کی طرف سے ہیں یا کہ شیطان کی طرف سے؟اب آخر میں مرزا قادیانی کا یہ قول بھی پڑھ کر خود ہی فیصلہ کرلیں۔ 

’’ایسا آدمی جو ہر روز خدا پر جھوٹ بولتا ہے اور آپ ہی ایک بات تراشتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ یہ خدا کی وحی ہے جو مجھ کو ہوئی ہے، ایسا بد ذات انسان تو کتوں اور سؤروں اور بندروں سے بدتر ہوتا ہے۔ پھر کب ممکن ہے کہ خدا اس کی حمایت کرے‘‘۔ 

جواب نمبر 5: 

اگر یہ حدیث صحیح ہے تو مرزا قادیانی جھوٹا ہے اس حدیث کی روشنی میں اس کی عمر 32/31 سال ہونی چاہیے جبکہ اس کی عمر70 سال کے قریب بنتی ہے۔ 

حدیث نمبر 2: 

’’ لَوْ کَانَ مُوْسٰی وَ عِیْسٰی حَیَّیْنِ لَمَا وَسِعَھُمَا اِلَّا اتِّبَاعِیْ‘‘۔ 

یعنی اگر موسیٰ  ؑاور عیسیٰ ؑزندہ ہوتے تو ان کو بھی میری اطاعت کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہوتا۔ 

جواب نمبر1: 

یہ حدیث درست ہے تو آپ کے بھی خلاف ہوئی کیونکہ اس سے معلوم ہوا کہ موسیٰ علیہ السلام زندہ نہیں ہیں اور مرزا قادیانی موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کا قائل ہے ۔

جواب نمبر2: 

اس حدیث کی کوئی سند نہیں یہ ایک بے سند مردود قول ہے اگر کچھ طاقت ہے تو اس کی سند پیش کریں۔ 

جواب نمبر3: 

صحیح روایت جو سند کے اعتبار سے مشکوٰۃ میں موجو دہے اس میں صرف حضرت