باب پنجم
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِکَ وَجَعَلْنَا لَھُمْ اَزْوَجًا وَّذُرِّیَّۃً ط
ترجمہ: اور ہم نے یقینا آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے اور ہم نے ان کو بی بیاں اور بچے بھی دیئے‘‘ ۔
اس آیت کے مطابق تمام رسولوں کیلئے ان کی بیویاں اور اولاد ثابت ہورہے ہیں۔ کیا اس عموم میں عیسیٰ علیہ السلام بھی داخل ہیں اور ان کیلئے بھی اولاد ہے اگر وہ اس عموم سے خارج ہیں تو اسی طرح آیت متنازع فیہا میں بھی سمجھ لیں اسی طرح ہر انسان کیلئے کہا گیا کہ اس کو جوڑے سے ہم نے پیدا کیا اور نطفے سے پیدا کیا ہے ۔ عیسیٰ علیہ السلام بھی انسان ہیں اور وہ اس عموم سے خارج ہیں اسی طرح متنازع فیہا آیت میں سمجھ لیں۔
جواب نمبر 5:
اگر اس آیت سے عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ثابت ہوتی ہے تو موسیٰ علیہ السلام کیسے زندہ ہیں ۔
’’مَاھُوَ جَوَابُکُمْ فَھُوَ جَوَابُنَا‘‘۔
آیت نمبر4:
’’کَانَا یَاْکُلٰنِ الطَّعَامَ‘‘
یعنی ’’وہ دونوں کھانا کھاتے تھے‘‘۔
طرز استدلال:
جب حضرت مریم علیہا السلام کا طعام موت سے بند ہے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا بھی موت سے بند ہے اگر زندہ ہیں تو بتلایا جائے کہ وہ کیا کھاتے ہیں یا پیتے ہیں۔
جواب نمبر 1:
جو کھانا حضرت موسیٰ علیہ السلام کھاتے ہیں وہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کھاتے ہیں۔
جواب نمبر 2:
اس ظاہری کھانے کے علاوہ بھی اﷲ کے نیک بندے زندہ رہ سکتے ہیں اور وہ روحانی غذا ہو سکتی ہے جو مخصوص بندگانِ خدا کو دی جاتی ہے اور یہی غذا حضرت عیسیٰ علیہ