باب پنجم

(4) امام رافعی شافعی صاحب زبدہ شرح شفا(5)یحییٰ بن حبش بن میرک حضرت شہاب الدین سہروردی شہید امام طریقت (6) یحییٰ بن اشرف بن حسن محی الدین نووی (7) حافظ عبدالرحمن ابن جوزی۔(8)حضرت عبدالقادر جیلانی ؒ سرتاج طریقہ قادری۔

ساتویں صدی کے مجدّداصحاب ذیل ہیں:

(1) احمد بن عبدالحلیم تقی الدین ابن تیمیہ حنبلی (2) تقی الدین ابن دقیق العید (3) شاہ شرف الدین مخدوم بھائی سندی (4)حضرت معین الدین چشتی (5) حافظ ابن القیم جوزی شمس الدین محمد بن ابی بکر بن ایوب بن سعد بن القیم الجوزی درعی دمشقی حنبلی (6) عبداﷲ بن اسعد بن علی بن سلیمان بن خلاج ابو محمد عفیف الدین یافعی شافعی (7) قاضی بدرالدین محمد بن عبداﷲ الشبلی حنفی دمشقی

آٹھویں صدی کے مجدّداصحاب ذیل ہیں:

(1) حافظ علی بن حجر عسقلانی شافعی (2) حافظ زین الدین عراقی شافعی (3) صالح بن عمر بن ارسلان قاضی بلقینی (4) علامہ ناصر الدین شاذلی بن سنت میلی

نویںصدی کے مجدّد اصحاب ذیل ہیں:

(1) عبدالرحمن بن کمال الدین شافعی معروف بہ امام جلال الدین سیوطی (2) محمد بن عبدالرحمن سخاوی شافعی (3) سید محمد جونپوری مہتدی اور بقول بعض دسویں صدی کے مجدد ہیں۔(4)حضرت امیر تیمور صاحبِ قرآن، فاتح عظیم الشان۔

دسویں صدی کے مجدّداصحاب ذیل ہیں:

(1) ملا علی قاری (2) محمد طاہر فتنی گجراتی ، محی الدین محی السنہ (3) حضرت علی بن حسام الدین معروف بہ علی متقی ہندی مکی

گیارہویں صدی کے مجدداصحاب ذیل ہیں:

(1) عالم گیر پادشاہ غازی اورنگ زیب (2) حضرت آدم بنوری صوفی (3) شیخ احمد بن عبدالاحد بن زین العابدین فاروقی سرہندی معروف بامام ربانی مجدد الف ثانی