باب پنجم

تیسری صدی کے مجدداصحاب ذیل ہیں:

(1) قاضی احمد بن شریح بغدادی شافعی (2) ابو الحسن اشعری متکلم شافعی (3) ابو جعفر طحاوی ازدی حنفی (4) احمد بن شعیب ابو عبدالرحمن نسائی 1؎ (5)خلیفہ مقتدر باﷲ عباسی (6) حضرت شبلی صوفی(7) عبیداﷲ بن حسین (8) ابو الحسن کرخی وصوفی حنفی
(9) امام بقیبن مخلدقرطبی مجدد اندلس اہل حدیث۔

چوتھی صدی کے مجدّداصحاب ذیل ہیں:

(1) اما م ابوبکر باقلانی (2) خلیفہ قادر باﷲ عباسی (3) ابوحامداسفرانی (4) حافظ ابو نعیم (5) ابو بکر خوارزمی حنفی (6) بقول شاہ ولی اﷲ ابو عبداﷲ محمد بن عبداﷲ المعروف بالحاکم نیشاپوری (7) اما م بیہقی (8) حضرت ابو طالب ولی اﷲ صاحب قوت القلوب جوطبقہ صوفیاء سے ہیں (9) حافظ احمد بن علی بن ثابت خطیب بغداد (10) ابو اسحاق شیرازی (11) ابراہیم بن علی بن یوسف فقیہ ومحدث۔

پانچویں صدی کے مجدّداصحاب ذیل ہیں:

(1) محمد بن محمد ابو حامد امام غزالی (2) بقول عینی و کرمانی حضرت راعونی حنفی (3) خلیفہ مستظہر بالدین مقتدی باﷲ عباسی (4)عبداﷲ بن محمد انصاری ابو اسماعیل ہروی (5) ابو طاہر سلفی (6) محمدبن احمد ابوبکر شمس الدین سرخسی فقیہ حنفی

چھٹی صدی کے مجدّداصحاب ذیل ہیں:

(1) محمد بن عمر ابو عبداﷲ فخرالدین رازی (2) علی بن محمد (3) عزالدین بن عبدالسلام ۲؎
__________________________________________________________________________________________________________________________________

۱؎ یہاں اصل کتاب میں احمد بن شعیب اور ابو عبدالرحمن نسائی کو الگ الگ لکھا گیاحالانکہ یہ ایک شخصیت ہے جسے ہم نے درست کردیا ہے۔
۲؎ عسل مصفّٰی کے ان مجددین کے ناموں میں املاء کی کافی غلطیاں ہیں جنہیں ہم نے درست نہیں کیامگر اب چند ایک مقام پر اصلاح ناگزیر تھی ۔ یہاں بھی ’عزالدین بن کثیر‘ لکھا ہوا تھا حالانکہ اصل میں ’عزالدین بن عبدالسلام‘ ہیں۔ ان کی پیدائش 577؁ھ اور وفات 660؁ھ میں ہوئی۔جبکہ حافظ عمادالدین ابن کثیر آٹھویں صدی ہجری کے بزرگ ہیں اور قادیانیوں نے انہیں مجددین کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔ ان کی پیدائش 700؁ھ اور وفات 774؁ھ میں ہوئی ہے۔