باب سوم
اسی عبارت کے متعلق اسی صفحہ پر حاشیہ لکھا ’’ مسیح موعود کے وقت میں طاعون کا پڑنا بائبل کی ذیل کی کتابوں میں موجود ہے۔ دیکھو:۔
اس کا مطلب ہوا کہ مرزادعویٰ کرتاہے کہ زکریا باب ۱۴ جملہ۱۲، انجیل متی باب ۲۴ جملہ۷ اورمُکاشفات باب ۲۲ جملہ ۸ میں طاعون کا پڑنا موجود ہے۔
نوٹ: روحانی خزائن کے جدید ایڈیشن میں انجیل متی ۲۴/۸ درج ہے۔
مرزا ئی عذر:
جب مرزائیوں سے سوا ل کیا جا تا ہے کہ قرآن مجید میں مسیح موعود کے وقت طاعون پڑنے کا ذکر کہاں ہے تو مرزا ئی جواب دیتے ہیں کہ قرآن مجید کی اس آیت میں مسیح موعود کے وقت میں طاعون پڑنے کا ذکر ہے اور یہ آیت پڑھتے ہیں:
’’وَاِذَاوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْہِمْ اَخْرَجْنَا لَھُمْ دَآبَّۃً مِّنَ الْاَرْضِ تُکَلِّمُھُمْ لااَنَّ النَّاسَ کَانُوابِاٰیٰتِنَا لَایُوقِنُونَ‘‘۔ (النمل:82)
ترجمہ:
’’اور جب(ہماری)بات پوری ہونے کا وقت اُن لوگوں پر آن پہنچے گا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو اُن سے بات کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے‘‘۔ (آسان ترجمۂ قرآن)
اور کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے اپنی کتاب نزول المسیح ص40,39,38 روحانی خزائن جلد18ص416تا418 میں اس ’’دَابَّۃُ الْاَرْض‘‘سے مراد طاعون لیا ہے اور مرزائی اس