باب سوم
جب محمدی بیگم کا نکاح سلطان بیگ سے ہوگیا تو مرزا نے پیش گوئی کے الفاظ بدل دیے چنانچہ لکھتا ہے : وہ پیش گوئی جو مسلمان قوم سے تعلق رکھتی ہے بہت ہی عظیم الشان ہے ۔ کیونکہ اِس کے اجزا یہ ہیں ۔
1- کہ مرز ا احمد بیگ ہوشیار پوری تین سال کی میعاد کے اندر فوت ہو
2- اور پھر داماد اسکا جو اس کی دختر کلاں کا شوہر ہے اڑھائی سال کے اندر فوت ہو
3- اور پھر یہ کہ مرزا احمد بیگ تاروز شادی دختر کلاں فوت نہ ہو
4- اور پھر یہ کہ وہ دختربھی تا نکاح اور تا ایّام بیوہ ہونے اورنکاح ثانی کے فوت نہ ہو
5- اور پھریہ کہ یہ عاجز بھی اِن تمام واقعات کے پُورے ہونے تک فوت نہ ہو
6- اور پھریہ کہ اِس عاجز سے نکاح ہوجاوے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ تمام واقعات انسان کے اختیار میں نہیں۔‘‘
محمدی بیگم کے متعلق چند مزید الہامات:
کَذَّبُوْا بِاٰ یَاتِیْ وَکَانُوْا بِھَا یَسْتَھْزِئُ وْنَط فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ وَیَرُدُّھَآ اِلَیْکَط اَمْرٌ مِّنْ لَّدُنَّا اِنَّا کُنَّا فَاعِلِیْنَط زَوَّجْنَا کَھَاط اَلْحَقُّ مِن رَّبِّکَ فَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَط لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُط اِنَّا رَآدُّوْھَا اِلَیْکَ ط یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِط
ترجمہ: انہوں نے میرے نشانوں کی تکذیب کی اور ٹھٹھا کیا۔ سو خدا اُن کے لئے تجھے کفایت کرے گا ۔اور اُس عورت کو تیری طرف واپس لائے گا ۔یہ امر ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔ بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔ تیرے ربّ کی طرف سے سچ ہے پس تُو شک کرنے والوںسے مت ہو ۔ خدا کے کلمے بدلا نہیںکرتے ،تیرا ربّ جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اُس کو کر دیتا ہے کوئی نہیں جو اُس کو روک سکے۔ ہم اُس کو واپس لانیوالے ہیں ۔ اُس دن زمین دوسری زمین سے بدلائی جائے گی۔