باب سوم
چھٹی جھوٹی پیش گوئی ۔محمدی بیگم کے متعلق
اس پیش گوئی کے بارے میں دو باتیں پیش نظر رکھیں :
1) محمدی بیگم کی مرزا قادیانی سے رشتہ دار ی:
1۔ بھتیجی:
محمدی بیگم مرزا قادیانی کے ماموں زادبھائی ’’احمد بیگ ‘‘کی بیٹی تھی۔
2۔ بھانجی:
محمدی بیگم کی والدہ مرزاقادیانی کی چچا زاد بہن تھی ۔
3۔ بیوی کی بھتیجی:
مرزا قادیانی کی پہلی بیوی (پھجے کی ماں) کے چچا زاد بھائی کی بیٹی تھی۔
4۔ بہو کی ماموںزاد بہن:
مرزاقادیانی کے لڑکے فضل احمد کی بیوی کی ماموں زاد بہن تھی۔
2) پیش گوئی کا پس منظر:
مرز اقادیانی نے محمد ی بیگم(پیدائش قریباً1874ء۔وفات 19؍نومبر1966ء) کو زبر دستی اپنے نکاح میں لانے کا ارادہ کیا اتفاق ایسا ہو ا کہ ایک زمین کے ہبہ نامہ کے سلسلہ میں مرزا احمد بیگ کو مرزا قادیانی کے دستخط کی ضرورت پڑی چنانچہ وہ مرزا قادیانی کے پاس گیا او ر اس سے کاغذات پر دستخط کرنے کی درخواست کی مرزا قادیانی نے اپنی مطلب براری کیلئے اس موقع کو غنیمت جانا اور احمد بیگ سے کہا کہ استخارہ کرنے کے بعد دستخط کروں گا جب کچھ دن بعددوبارہ احمد بیگ نے دستخط کرنے کی بات کی تو مرزا نے جواب دیا کہ دستخط اس شرط پر ہوں گے کہ اپنی لڑکی محمدی بیگم کا نکاح میرے ساتھ کردو۔ مرزا لکھتا ہے کہ محمدی بیگم ابھی چھوکری ہے اور میری عمر پچاس سال سے متجاوز ہے ۔