باب سوم

لیکھ رام کی مرزا قادیانی کے متعلق پیش گوئی

مرز اصاحب نے جو لیکھ رام کے متعلق پیش گوئی کی تھی وہ توصاف جھوٹی نکلی۔ اس کے بالمقابل لیکھ رام نے بھی مرزا صاحب کے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ مرزا صاحب تین سال کے اندر ہیضہ کی موت مرجائے گا جو پوری ہوگئی ۔
مرزائی عذر:
لیکھ رام کی پیش گوئی جھوٹی نکلی کیونکہ مرزا صاحب اگرچہ ہیضہ سے مرے ہیں مگر اس کی مقررہ مدت کے بعد مرے ہیں اس لئے اسکی پیش گوئی سچی نہ ہوئی۔
جواب:
لیکھ رام کی نفس پیش گوئی ہیضہ کے ساتھ مرنے کی تھی او روہ پوری ہوئی مرزا صاحب ہیضہ سے ہی مرا۔ ۱ ؎

رہی مدت کی بات تو مدت کے بارے میں خود مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ مدت میں کبھی استعارہ بھی ہوتا ہے جیسا کہ مرزا قادیانی نے محمدی بیگم کے خاوند سلطان محمد داماد احمد ______________________________________________________________________________________________________________________________

            ۱ ؎           قادیانیوں نے ’حیاتِ ناصر‘ میں سے ہیضہ والی عبارت کو غائب کر دیا ۔پھر 2008؁ء کے گولڈن جوبلی والے ایڈیشن میں بھی یہی کیا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد اسی ایڈیشن کے متعلقہ صفحے پر ہیضہ والی عبارت کو لکھ کر حاشیہ میں یہ نوٹ درج کر دیا گیا ہے کہ: ’’یہ حضرت مسیح موعود کا ذاتی خیال تھا جبکہ حضور کی نعش مبارک کو ریل میں لے کر جانے کے لئے آپ کے معالج ڈاکٹر سدرلینڈ پرنسپل میڈیکل کالج لاہور کی تصدیق پر افسر مجاز سول سرجن لاہور ڈاکٹر کتگھم نے سرٹیفیکیٹ دیا کہ حضور کی وفات اعصابی تھکان سے اسہال کی وجہ سے ہوئی تھی،اس لئے ریل میں لے جایا جا سکتاہے‘‘ ۔ یہ ایڈیشن اب قادیانیوں کی ویب سائٹ پر آن لائن موجود ہے۔اس کی مزید تفصیل اور جواب آگے ’کذب مرزا کی چھٹی دلیل‘ میں موجود ہے۔