باب اوّل

کا نا م ’’ سیرت مسیح موعود ‘‘ ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس نے متعدد کتب لکھیں۔
مولوی محمد علی لاہوری نے 1914؁ء میں باقاعدہ علیحدہ دکان بنانا چاہی چنانچہ اس نے لاہور آکر ایک تنظیم بنائی جس کا نام ’’ انجمن اشاعت الاسلام احمدیہ‘‘ رکھااور خود اس جماعت کا پہلا امیر بنا ۔ چونکہ مرکز ان کے پاس نہ تھا اس لئے اس کا کام زیادہ نہ چلا لیکن بڑا سمجھدار تھا اپنی تنظیم کو خوب مضبوط کیا اور غیر ممالک میں پھیلایا جہاںاس کی جماعت کو کافی حدتک کامیابی ہوئی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مرزا قادیانی نبی نہیں بلکہ محض مصلح اور مجدد وغیرہ ہے اوران کے نزدیک نبوت ختم ہو چکی ہے۔مولوی محمد علی اور اس کے ساتھیوں کو غیرمُبَایِعِین کے نام سے پکارا جاتا تھا۔یہ لوگ سوائے مولوی محمد علی لاہوری کے 1920؁ء تک قادیان میں رہے اور پھر مرزا بشیر الدین محمود کی قتل و غارت گری اور انتقامی کارروائیوں سے تنگ آکر مستقل لاہور منتقل ہو گئے۔

مولوی محمد علی لاہوری کا جماعتی پالیسی بیان:

مولوی محمد علی لاہور ی لکھتا ہے :’’گو ظاہر طور پر کوئی اختلاف جماعت میں نہیں ہوا لیکن دو قسم کے اختلافی امور ان ایام میں پیدا ہو گئے تھے جن کے زیادہ قوت پکڑنے میں صرف مولوی نور الدین صاحب کی زبردست شخصیت مانع رہی ان میںسے ایک امر خلیفہ اور انجمن کے تعلقات تھے اور دوسرا امر مسلمانوں کی تکفیر کا مسئلہ تھا ۔ …… مسئلہ نبوت مسیح موعود جو آج کل فریقین کے درمیان اختلاف کا اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے در حقیقت اسی مسئلہ تکفیر سے پیدا ہوا ہے۔ کیونکہ تکفیر بغیر اس کے صحیح نہ ہو سکتی تھی کہ حضرت مرزا صاحب کو منصب ِنبوت پر کھڑا کیا جائے چنانچہ اسی بنا پر مارچ 1914؁ء میں جماعت احمدیہ کے دو گروہ ہو گئے فریق اوّل یعنی اس فریق کا جو مسلمانوں کی تکفیر کرتا ہے اور آنحضرت صلعم کے بعد دروازہ نبوت کو کھلا مانتا ہے ہیڈ کوارٹر قادیان رہا اور دوسرے فریق نے اپنا ہیڈ کوارٹر لاہور میں قائم کیا‘‘۔
) ہم کہتے ہیں یہ محض ان کی منافقت ہے اگر ان کا اختلاف حقیقی ہے تو لاہوری جماعت

Add Your Heading Text Here