باب ہشتم
ایسانہیںتھا،تویہ (کہا ہوا لفظ)اسی پرلوٹ آئے گا‘‘۔
علامہ سید محمد انورشاہ کشمیری رحمہ اللہ ’’اکفارالملحدین‘‘ میں’ نسیم الریاض شرح شفاء‘ کے حوالے سے رقم طراز ہیں کہ:
اسی طرح ہراس شخص کی تکفیر بھی قطعی اور یقینی ہے، جو کوئی ایسی بات زبان سے کہے جس سے اس کا مقصدتمام امت مسلمہ کو دین اور صراط مستقیم سے منحرف اور گمراہ ثابت کرنا ہو اور اس کا قول تمام صحابہ رضی اللہ عنہم (سلف صالحین) کی تکفیر کا موجب ہو‘‘۔
(اکفارالملحدین عربی ص99,98،اردوترجمہ ص222طبع مکتبہ لدھیانوی)
-1 ’’جو میرے مخالف تھے ان کا نام عیسائی اور یہودی اور مشرک رکھا گیا ہے۔‘‘
-2 ’’اور مجھے بشارت دی ہے کہ جس نے تجھے شناخت کرنے کے بعد تیری دشمنی اور تیری مخالفت اختیار کی وہ جہنمی ہے‘‘۔
-3 ’’خداتعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے۔‘‘
-4 ’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی ) کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
-5 ’’ہرایک ایسا شخص جو موسیٰ ؑکو تو مانتا ہے مگر عیسیٰ ؑکو نہیں مانتا یا عیسیٰ ؑکو مانتا ہے مگر محمدؐ کو نہیں مانتا اوریا محمدؐ کو مانتا ہے پپر مسیح موعود(مرزا قادیانی)کو نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘