باب چہارم
چاند گرہن کے متعلق متضاد بیانات:
1۔ چاند کو یہ گرہن 21مارچ 1894ء کو لگاتھا۔
2۔ چاند گرہن 22مارچ 1894ء کو لگا تھا۔
3۔ چاند گرہن 6اپریل1894ء کو لگا تھا۔
4۔ چاند گرہن 1894ء میں ہوا۔
2۔ یہ خسوف و کسوف 1897ء میں ہوا۔
نوٹ:
مختصر حالات مسیح موعود صفحہ ’ل ‘ملحقہ براہین احمدیہ قدیم میں سورج گرہن 16اپریل 1894ء کو لگا تھا،درج ہے۔
روایت کا تحقیقی جائزہ:
جس قدر علامتیں امام مہدی کی حدیثوں میں آئی ہیں ان میں سے کوئی ایک علامت بھی مرزا قادیانی میں نہیں پائی جاتی۔ مثلاًہمارا دعویٰ ہے کہ وہ اہل بیت رسول اور بنی فاطمہ سے ہوں گے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دنیا فنا نہ ہو گی جب تک کہ ایک شخص میر ے اہل بیت سے عرب کا بادشاہ نہ بنے گا پھر اُس کی ایک علامت یہ بیان فرماتے ہیں کہ اُس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام پر ہو گا یعنی عبداللہ۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ مرزا قادیانی کا نام غلام احمد تھا اور اُس کے باپ کا نام غلام مرتضیٰ تھا ۔ قوم کا سیّد نہیں بلکہ مغل تھا۔
حدیثوں میں مہدی موعود کی نسبت ’’مِنْ اَھْلِ بَیْتِی، مِنْ عِتْرَتِی، مِنْ وُلْدِ فَاطِمَۃَ‘‘ آیا ہے۔ کیونکہ سچے امام مہدی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے ہوں گے۔ اسی بنا ء پر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہمارے مہدی کی دو نشانیاں ہیں اور مرزا صاحب فاطمی نہیں تھے۔