باب سوم

فائدہ:
ذُرِّیَّۃُ الْبَغَایَا کا ترجمہ خود مرزا نے خراب عورتوں کی نسل ، بازاری عورتیں اورکنجریوں کا بیٹا کیا ہے ۔

-3مولانا عبدالحق غزنویؒ کے متعلق :
مگر اُس کی بد بختی سے وہ دعویٰ بھی باطل نکلا اور اب تک اُس کی عورت کے پیٹ میں سے ایک چوہا بھی پیدا نہ ہوا۔

-4مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کے متعلق:
وَاٰخِرُ ھُمُ الشَّیْطَانُ الْاَعْمٰی وَ الْغَوْلُ الْاَغْوٰی یُقَالُ لَہٗ رَشِیْدُ نِ الْجَنْجَوْھِیْ وَھُوَ شَقِیٌّ کَالْاَمْرَوْھِیْ وَمِنَ الْمَلْعُوْنِیْنَ۔

ترجمہ :
اور اُن میں سے دوسرا اندھا شیطان ہے اور گمراہ کرنے والا دیو ہے جسے رشید گنگوہی کہا جاتا ہے ۔ اور وہ امروہی کی طرح بدبخت اور ملعون ہے ۔

-5مولانا محمد حسین بٹالوی اور سعد اللہ لدھیانوی کے متعلق:
اس جگہ فرعون سے مراد شیخ حسین بطالوی ہے اور ہامان سے مراد نو مسلم سعد اللہ ہے۔

عمومی گالیاں:

-6 ’’اے بدذات فرقہ مولویاں !تم کب تک حق کوچھپاؤ گے ، کب وہ وقت آئے گا کہ تم یہودیا نہ خصلت کوچھوڑ و گے اے ظالم مولویو! تم پر افسوس! کہ تم نے جس بے ایمانی کا پیالہ پیا وہی عوام کا لانعام کو بھی پلایا‘‘۔
-7 ’’مگر کیا یہ لوگ قسم کھا لیں گے ہر گز نہیں کیونکہ یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹ کا مردار کھا رہے ہیں۔‘‘
-8 ’’بعض جاہل سجادہ نشین اور فقیری اور مولویت کے شتر مرغ الہام کے معارف کو سنتے ہی